سعودی عرب

العوامیہ میں سعودی عرب کے بھیانک جرائم کے خلاف مظاہرہ

سعودی عرب کے مشرقی شہر العوامیہ میں سعودی عرب کے مجرمانہ اور بھیانک جرائم کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں جبکہ سعودی عرب کی منحوس،  ڈکٹیٹر اور امریکہ نواز حکومت عوامی مظآہروں کو فوجی طاقت کے ذریعہ کچلنے پر کمربستہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق العوامیہ کے لوگ سعودی عرب کے فوجیوں کے بھیانک جرائم اور حملوں کے بعد مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ العوامیہ میں لوگوں نے آل سعود مردہ باد ، امریکی مزدور مردہ باد کے نعرے لگائے۔  سعودی عرب کے فوجی العوامیہ میں لوگوں کو پریشان اور ہرساں کررہے ہیں جبکہ سعودی فوج نے اس علاقہ میں ایک شیعہ جوان کو شہید بھی کردیا ہے العوامیہ میں شیعہ مسلمان آباد ہیں جو سعودی عرب میں آل سعود کی ڈکٹیٹر حکومت کے خاتمہ اور ملک میں جمہوری نظام کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button