ایران

شہزادی کونین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزاداری

ہزادی کونین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کے موقع پرجہاں پورا اسلامی جمہوریہ ایران سوگوار و عزادار ہے وہیں تہران میں ایوان صدر میں بھی مجلس عزا برپا ہوئی –

شہزادی کونین کے غم میں منعقد ہونے والی مجلس عزا میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، نائب صدور، کابینہ کے وزرا اور ایوان صدر کے کارکنوں نے شرکت کی – حجت الاسلام رستگاری نے دختر رسول جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے فضائل و مصائب بیان کئے –

واضح رہے کہ ایک روایت کے مطابق دختر رسول جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کا یوم شہادت تیرہ جمادی الاول اور دوسری روایت کے مطابق تین جمادی الثانی ہے – اس مناسبت سے ایران اسلامی میں تیرہ جمادی الاول سے تین جمادی الثانی تک کے ایام کو ایام فاطمی کا نام دیا گیا ہے اور ان ایام میں شہزادی کونین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کا سوگ منایا جاتا ہے۔

ہمارے نمائندوں نے ایران کے مختلف شہروں سے خبردی ہے کہ سبھی شہروں کی مساجد اور امامبارگاہوں میں پیر تیرہ جمادی الاول کو ایام فاطمی کے آغاز کی مناسبت سے اہل بیت عصمت و طہارت علیھم السلام کے عقیدت مندوں نے مجالس عزا برپا کیں اور ماتم کیا –

اس سلسلے کے مرکزی اجتماعات مشہد مقدس میں حضرت امام رضاعلیہ السلام کے حرم مطہر اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں منعقد ہوئے – پاکستان ، ہندوستان اور عراق سے بھی اطلاعات ہیں کہ اہل بیت عصمت و طہارت علیھم السلام کے عقیدت مندوں نے بی بی دوعالم کے غم میں مجالس برپا کیں اور عزاداری کی – عراق کے سبھی مقدس شہروں میں زائرین نے بڑی تعداد میں مجالس میں شرکت کی اور آئمہ اطہار کی خدمت میں شہزادی کونین کا پرسہ دیا

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button