پاکستان

داعش کے کارندوں کا ملک سے پکڑے جا نا باعث تشویش ہے،علامہ ناصر جعفری

شیعیت نیوز: ملک بھرمیں کالعدم انتہا پسند جماعتوں کیخلاف کارروائی کا نہ ہونا افسوس ناک ہے،عالمی دہشت گردگروہ داعش کے کارندوں کا ملک کے مختلف صوبوں سے پکڑے جا نا باعث تشویش ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وحدت ہائوس کراچی سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ،گلگت بلتستان کو اس میگا پروجیکٹ سے دور رکھنے کے حکومتی روش ایک نئے بحران کی طرف ملک کو لے جانے کی سازش ہے،اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو اتنا ہی حق ملنا چاہیئے جتنا دیگر صوبوں کو ملا ہے،ملکی وسائل پر صرف تخت لاہور کا نہیں بلکہ دیگر پسماندہ علاقوں کا بھی حق ہے،تھر میں آج اکیسویں صدی میں بھی بچے بھوک ،پیاس اور صحت کے بنیادی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے مر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button