پاکستان

میٹرک طلبہ کی صلاحیتیں اجاگرکرنے لئے ملک بھر میں ٹیلنٹ شو کا انعقاد کیا جائے گا

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستا ن کے مرکزی انچارج محبین نثار کاظمی کی سربراہی میں تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں میٹرک طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لائحہ عمل مرتب دیا گیا اجلاس میں اراکین محب کونسل نے بھی شرکت کی اجلا س میں طے پایا کہ ملک بھر کے تمام ڈویژن میں طلبہ کی خداد صلاحتیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ٹیلنٹ شو ز کااہتمام کیا جائے گا جس میں مخلتف کھیلوں کی مدد سے طلباء کی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں انکی معاونت کی جائے گی نثار کاظمی نے شرکاء اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا اصل اثاثہ محبین ہیں جن کے دل آئینہ کی طرح پاک و شفاف ہیں اور ان کے اذہان شیطانی گروہ بندی سے دور ہیں لہذا محبین کی تربیت پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ معمار قوم یہ نوجوانان ملت پاکستان کی پہچان ہے لہذا نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپورحصہ لیں تاکہ انکی مخفی صلاحتیں ابھر کر سامنے آسکیں اجلاس میں سابقہ مرکزی صدر فرحان زیدی اور سابقہ مرکزی نائب صدر عمران ملہی نے بھی شرکت کی

متعلقہ مضامین

Back to top button