پاکستان

پاکستان شام کی ارضی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ زدہ شام کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کی پالیسی پر گامزن  ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا، پاکستان، موجودہ صورت حال میں شام کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے احترام پر مبنی اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے شام کے حوالے سے اپنی غیر جانبدارانہ پالیسی کا اعلان سعودی عرب اور ترکی کی جانب سے شام میں داعش سے جنگ کے لیے زمینی فوجیں بھیجنے کے ممکنہ منصوبے کے حوالے سے کیا ہے۔سعودی عرب اور ترکی، دونوں ہی شام میں بشار الاسد کی حکومت کو گرانے کے لیے یہاں موجود دہشت گردوں کی مدد کررہے ہیں۔ حلب میں دہشت گردوں کی شکست کے بعد ترکی اور سعودی عرب نے داعش کی آڑ میں شام پر زمینی حملہ کا اعلان کیا ہے لیکن شام پر زمینی حملہ ترکی اور سعودی عرب کے لئے بہت مہنگا پڑےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button