پاکستان

ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی جانب سے سندھ کی پہلی دیوار مہربانی کا قیام

ایران سے چلنے والی دیوار مہربانی کی خوشبو پاکستان میں پشاور اور لاہور کے بعد اب کراچی پہنچ گئی۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر کے فلاحی شعبے خیر العمل فاؤنڈیشن کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ دیوار مہربانی کا جعفر طیار ملیر میں آغاز کردیا گیا، ناد علی ؑ اسکوائر پر بنائی گئی دیوار مہربانی پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ علی انور جعفری اور ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے سندھ کی تاریخ میں پہلی دیوار مہربانی قائم کرکے مثال قائم کردی ہے، اس پرآشوب دور میں مستحقین کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کار خیر کا آغاز قابل تقلید ہے، عوامی سطح پر اس اقدام کو بے حد پزیرائی مل رہی ہے، مخیر حضرات اپنے گھروں سے فاضل اشیاء، یعنی کپڑے، جوتے،کمبل، لحاف اور دیگر اشیائے زندگی یہاں لا رہے ہیں جبکہ ضرورت مند افراد اسے اپنے ساتھ لے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button