قراقرم یونیورسٹی گلگت میں یوم حسین منانے کے جرم میں 5 طالب علم خارج، دیگر طلباء و طالبات کا کلاسوں سے بائیکاٹ
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت یوم حسین (ع) سے پانچ طلباء کو نکالنے پر طلباء و طالبات کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور وی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ کا موقف تھا کہ یونیورسٹی سے بے دخل کئے گئے 5 طلباء کو دوبارہ داخلہ دیا جائے۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا۔ طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ 5 طلباء کو بے جرم و خطاء یونیورسٹی سے بے دخل کیا گیا اور اے ٹی اے دفعات لگائے گئے ہیں، ان طلباء کو یونیورسٹی میں دوبارہ داخلہ دیا جائے اور اے ٹی اے دفعات ختم کیے جائیں۔ طلباء کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں یوم حسین کو متنازعہ بنایا گیا ہے۔ ملک کی تمام یونیورسٹیز میں یوم حسین (ع) منایا جاتا ہے، قراقرم یونیورسٹی میں بھی یوم حسین منانے کی اجازت دی جائے۔ طلباء کے احتجاج اور بائیکاٹ سے نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا، اسی دوران قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پارلیمانی بورڈ اور احتجاجی کرنے والے طلباء کے مابین مذاکرات ہوئے، جس کے بعد طلباء نے غیرمعینہ مدت کے لئے احتجاج ملتوی کردیا۔ پارلیمانی بورڈ اور طلباء وفد کے مابین طے پاگئے آئندہ یونیورسٹی کے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل کئے جائیں گے۔