ایران

دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہمہ گیر مہم کی ضرورت، جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، میونیخ سیکورٹی کانفرنس اور شام کی حمایت میں بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لئے جرمنی گئے ہیں۔ انھوں نے میونیخ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ مغربی ملکوں اور مشرق وسطی کی تمام حکومتوں کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ہمہ گیر مشترکہ جنگ کے حقائق کو درک کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ سبھی ملکوں کو بحران شام کے تعلق سے معقول اور مشترکہ راہ حل کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اس سلسلے میں سبھی ملکوں کو سنجیدگی کے ساتھ معقول حل کی کوشش کرنی چاہئے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے تعلق سے یہ بہت ہی حساس دور ہے جس میں شام کی حکومت اور مخالفین کے درمیان امن مذاکرات کو سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اسی کے ساتھ مذاکرات کے تعلق سے شام کی حکومت کے حقیقی مخالفین اور دہشت گرد گروہوں میں فرق کرنے اور انھیں ایک دوسرے سے الگ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ شام کے امن مذاکرات میں تعلطل کی بنیادی وجہ غلط پالیسیاں اور غیر مربوط، ناممکن نیز غیر قانونی شرطیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button