دنیا

سعودی عرب،امریکی شیطانی اور یزیدی اتحاد کا حصہ/ ترکی اور سعودیہ داعش کے اصلی بانی

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے کہا ہے کہ سعودی عرب و ترکی  وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے اصلی بانی اور سرپرست ہیں ، سعودی عرب پہلے یمن جنگ میں کامیابی حاصل کرلے پھر شام پرفوجی حملے کے بارے میں فکر کرے ، سعودی عرب امریکی شیطانی اور یزیدی اتحاد کا حصہ ہے سعودی حکام کی رفتارصہیونیوں جیسی ہے سعودی اور یہودی دونوں بھائی ہیں۔ بشار الجعفری نے یمن پر سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے بڑے شیطان امریکہ کے اشارے پر یمن پر یلغار کا آغاز کیا اور آج سعود عرب یمن کے دلدل میں پھنس کر رہ گیا ہے سعودی عرب پہلے یمن کی جنگ جیت لے پھر شام پر فوجی حملہ کرنے کی فکر کرے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ کے شیطانی اور یزیدی اتحاد کا حصہ ہے اور مسلمان، اچھی طرح جانتے ہیں کہ سعودی اور یہودی دونوں آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ فلسطین کی طرح عربستان پر بھی سعودی صہیونیوں کا قبضہ ہوگیا ہے اور حرمین شریفین کو مسلمان عنقریب سعودی صہیونیوں کے قبضہ سے آزاد کرالیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کو روکنے کے لئے شام پر وہابی دہشت گردوں کے ذریعہ حملہ کروایا اور اب مسلمان بین المقدس اور حرمین شریفین کو باہم آزاد کرائیں گے۔بشار جعفری نے کہا کہ شام میں سیاسی مذاکرات اسی وقت کامیاب ہوسکتے ہیں جب شام سے وہابی دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button