دہشت گرد اور انکے سہولت کاروں سے ہوشیار رہیں،حکومتی اشتہار جاری

08 فروری, 2016 00:00

شیعیت نیوز: حکومت پاکستان اور آئی ایس پی آر کی جانب سے عوام کی آگاہی کے لئے اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں عوام کو اپنے اردگر کے ماحول پر نظر رکھنے کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔

یہ ایک قابل تحسین اقدام ہے جس میں عوامی آگاہی کے ذریعہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کی جانب شعور بیدار کرنے کی کوشیش کی گئی ہے۔

عوام کی ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ وہ ملک خدادا پاکستان کو دہشتگردوں سے بچانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں کہ کہیں آپ کے پڑوس و گرد و نواں میں دہشتگرد تو چھپے نہیں، اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے ، جن مدارس میں انہیں دینی تعلیم دلاوائی جارہی ہے انکی اچھی طرح چھان بین کرلی جائے کہ کہیں اس مدرسہ کا تعلق کسی دہشتگرد گروہ سے تو نہیں یا وہ شدت پسند ی کی جانب تو آپ کے بچوں کو راغب نہیں کررہے۔

پاکستان کو دہشتگردی کی نحوست سے نجات ایک ہی صورت میں مل سکتی ہے جب پاکستان کی عوام اپنے قومی اداروں کے ہاتھوں کو مضبوط کرے اور اپنا کردار ادا کرے ،جبکہ قومی ادارے بھی اپنی ذمہ داری میں کوتاہی برتنے سے گریز کریں۔
ایڈمن شیعت نیوز:

12670598_519291418242052_2655443461155036455_n.jpg

1:18 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔