پاکستان

حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشت گرد دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشت گرد پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ضلع کچہری میں دھماکہ کرنے والے بھارتی ایجنٹ ہیں۔ اہلسنت رہنما نے موجودہ حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے پاک فوج کی قربانیاں ضائع نہ کرے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سول اداروں کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے نظریاتی حامیوں کو پکڑے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button