سعودی عرب

ریاض میں معروف شارع کا نام دہشتگرد ابوبکر البغدادی کے نام پر رکھ دیا گیا

شیعیت نیوز:سعودی عرب کے کیپٹل شہر ریاض میں ایک سڑک کا نام تکفیریوں کی دہشتگرد تنظیم کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کے نام پر رکھ دیا گیا ہے،جس پر شہریوں نے ہنگامہ کھڑا کردیاہے۔

سوشل میڈیا پر سعودی شہریوں نے شارع کے نام کے بورڈ کی تصویر شیئر کی ہے اور میونسپل سے اس شارع کا نام فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک استاد نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر لکھا کہ ریاض مینوسپلیٹی کا کہنا ہے کہ شارع کا نام داعش کے دہشتگرد سربراہ کے نام پر نہیں رکھا گیا بلکہ یہ عام نام ہے جو پکارا جاتا ہے۔

index.jpg

ریاض کے نارتھ ڈسٹرک میں واقع یہ شارع گذشتہ ایک سال سے متازعہ ہے جب سے اس کا نام تبدیل کیا گیا ہے، اطراف میں رہنے والے شہریوں نے بھی اس شارع کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ داعش عراق و شام سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی کی علامت سمجھی جاتی ہے، اس تنظیم کے سربراہ کے نام پر کسی ملک میں شارع قائم کرنا اس تنظیم کو سپورٹ کرنے کے معترادف ہے جبکہ سعودی عرب بھی اس تنظیم کے دہشتگردانہ حملوں سے براہ راست متاثر ہے اور داعش کے خلاف ایک نام نہاد 34 ممالک کا اتحاد بھی قائم کیا ہے، لیکن دنیا داعش کے جرائم میں سعودی عرب کا برابر کا شریک مانتے ہیں کیونکہ اس دہشتگرد تنظیم کی تشکیل میں سعودی ریال کا بے دریغ استعمال ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button