پاکستان

خارجی دشمن دہشت گردوں کو پناہ، تربیت اور مدد فراہم کرتے ہیں: آرمی چیف

 کوئٹہ میں بلوچستان میں امن اور استحکام کے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو ملک سے دہشت گری ختم کرکے دم لے گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ خارجی دشمن دہشت گردوں کو پناہ، تربیت اور مدد فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو باہر سے فنڈنگ اور اندر سے حمایت مل رہی ہے۔

راحیل شریف نے کہا کہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے سالمیت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

‘ بلوچستان سے 18 ہزار نوجوان آرمڈ فورسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں، میں نے صوبے میں مجموعی طور پر 9 سال خدمات سرانجام دیں’

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا جبکہ پاک-چین راہداری منصوبہ ‘گیم چینجر’ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کوئٹہ میں این یو ایس ٹی (نسٹ) یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آرمی 25 ہزار طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button