ایران

حضرت امام خمینی(رح) کے اعلی اہداف و مقاصد پر توجہ دینے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر علی لاریجانی

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ عشرہ فجر کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام کو آج حضرت امام خمینی(رح) کے اعلی اہداف پر توجہ دینے کی زیادہ ضرورت ہے-

انہوں نے کہا کہ سب کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ اسلامی انقلاب کی قوت و عظمت کا اصل محور امت اسلامیہ کے اتحاد میں ہی مضمر ہے- انہوں نے کہا کہ یکم فروری انیس سو اناسی کی مبارک تاریخ کو حضرت امام خمینی(رح) نے وطن واپس آ کر ایرانی عوام کے نظریات اور اس روش و راستے میں جس پر ایرانی قوم کو آگے بڑھنا تھا بنیادی تبدیلی پیدا کی-

پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے انتہائی ذہانت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس روز کے اندر ہی اسلامی انقلاب کی راہ میں حائل سبھی رکاوٹوں کو دور کر دیا اور سرانجام گیارہ فروری انیس سو اناسی کو امریکا اور ایران کے دشمنوں کے اقدامات کے مقابلے میں ایرانی عوام کے عزم و ارادے کا لوہا منوا لیا اور یوں اسلامی انقلاب پوری طرح کامیاب ہو گیا –

واضح رہے کہ سینتیس سال قبل یکم فروری کو حضرت امام خمینی(رح) جلاوطنی کی زندگی بسر کرنے کے بعد فاتحانہ انداز میں ایران واپس تشریف لائے اور اسلامی انقلاب کو کامیاب بنایا-

متعلقہ مضامین

Back to top button