ایران

ایرانی ڈرون نے خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کی فلم بنا لی، امریکہ لاعلم رہا

ایران کی غدیر نامی آبدوز اور بحریہ کا ایک ڈرون طیارہ خلیج فارس میں تعینات امریکا کے طیارہ بردار بحری بیڑے کی کئی منٹ کی فلم بنانے میں کامیاب رہا ہے۔

ایران کی غدیر نامی آبدوز نے امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کے بہت ہی قریب پہنچ کر اس عالم میں اس بحری بیڑے کی فلم بنائی اور اس سے متعلق معلومات اکٹھا کی کہ جب مذکورہ بحری بیڑے کو اس بات کی خبر تک نہ ہو سکی۔ ایران کی بحریہ کے ڈرون طیار ے نے بھی امریکی طیار بردار بحری بیڑے کے اوپر پرواز کر کے اس کی فلم بنائی اور آن لائن اس کی اطلاعات اپنے کمانڈروں کو ارسال کی۔

ایرانی بحریہ کی آپریشنل کمان کے ڈپٹی کمانڈر ایڈمرل محمود موسوی نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کا ڈرون طیارہ اطلاعات و معلومات جمع کرنے کی توانائی رکھنے کے ساتھ ساتھ جنگی صلاحیتوں کا حامل بھی تھا اور مدمقابل کے ہر اقدام کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں تھا۔ ایرانی بحریہ ملک کے جنوب مشرقی بحری علاقے میں ولایت دو ہزار سولہ فوجی مشقیں انجام دے رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button