دنیا

مجلس علمائے ہند کی جانب سے سعودی عرب میں مسجد پر حملے کی مذمت

مجلس علمائے ہند کے سیکریٹری جنرل مولانا کلب جواد نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے الاحساء میں مسجد امام رضا(ع) پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو غیر انسانی و غیر اسلامی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ، امریکہ و اسرائیل اور دشمنان اسلام کی حمایت سے انجام پایا ہے۔

مولانا کلب جواد نے مسجد پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے نفرت انگیز اقدامات اور اسی طرح بے گناہ افراد کا قتل عام، عالم اسلام میں نفاق و دشمنی پھیلنے کا باعث بنے گا۔

انھوں نے سعودی عرب میں معروف عالم دین شیخ باقر النمر کو سزائے موت دینے سے متعلق آل سعود کے وحشیانہ جرم کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ اس قسم کے مجرمانہ اقدامات، سعودی عرب میں آل سعود حکومت کے زوال کی نشاندہی کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button