ایران

رہبر معظم کی گلزار شہداء اور امام خمینی (رہ) کے مزار پر فاتحہ خوانی

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ فجر کی آمد کے موقع پر آج صبح گلزار شہداء اورانقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر پہنچ کر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ فجر کی آمد اوررہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی وطن واپسی کے موقع پر آج صبح گلزار شہداء اور بانی انقلاب اسلامی  حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر پہنچ کرفاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہفتم تیر کے شہداء کے مزار پرفاتحہ خوانی کی اور بہشت زہراء (س) کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button