پاکستان

سانحہ شکار پور کو ایک سال بیت گیا، واقعہ میں 61افراد شہید ہوئے تھے۔

شیعیت نیوز: آج 30 جنوری سانحہ شکار پور کی پہلی برسی منائی جارہی ہے، اس سلسلے میں ایک اجتماع شکار پور میں جاری ہے جس میں پاکستان بھر کے جدید علماٗ شریک ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ سال ۳۰ جنوری کو صوبہ سندھ کے شہر شکار پور میں واقع مرکزی امام بارگاہ کربلا میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ  میں61 سے زائد نماز شہید متعد زخمی ہوئے تھے ، دھماکہ اس وقت ہوا جب نماز جمعہ ادا کی جارہی ہے۔

سانحہ کے بعد سندھ بھر میں دہشتگردوں کے خلاف سخت آپریش کا مطالبہ کیا گیا تھااور اس سلسلے میں ایک تحریک چلائی گئی اور شکار پور سے کراچی وزیر اعلیٰ ہاوس تک مطالبات کی منظور ی کے لئے لانگ مارچ کا اہتمام کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سانحہ شکار میں ملوث تمام دہشتگرد مارے جاچکے ہیں جبکہ اسکی ذمہ داری قبول کرنے والی دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے سرغنہ ملک اسحاق کو بھی پولیس مقابلے میں واصل جہنم کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button