پاکستان
انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ صفورا کے سہولت کار شیبا احمد کی ضمانت منظور کرلی
شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ صفورا کے سہولت کار شیبا احمد کی ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ صفورا کے سہولت کار شیبا احمد کے 2 لاکھ روپے کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ شیبا احمد کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیفنس سے گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ 13 مئی کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں دہشتگردوں نے اسماعیلی برادری کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 45 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔