ایران

آیت اللہ سبحانی: اسلام کو بدنام کرنے والے تکفیری ٹولے اسلامی تحریکوں کے مدعی نہیں ہو سکتے

آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے ’’عصر حاضر دور میں تکفیری خطرات‘‘ کے زیر عنوان منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کانفرنس کی عالم اسلام میں افادیت کی اشارہ کیا اور کہا: اس طرح کی کانفرنسیں عالم اسلام میں کافی مثبت اثرات چھوڑتی ہیں اور سادہ لوح انسانوں اور تکفیریوں کی مسلمانی کا دھوکہ کھانے والوں کو بیدار کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تکفیری ٹولے اسلام کے چہرے کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں کہا: وہ ٹولے جو اسلام کا اس حد تک چہرہ بگاڑ رہے ہوں اور الہی دین کی بدنامی کا باعث بن رہے ہوں وہ کیسے اسلامی تحریکوں کے دعویدار بن سکتے ہیں؟
شیعوں کے مرجع تقلید نے اس کانفرنس سے خطاب میں کہا: کانفرنس میں بیان کی جانے والی باتیں مختلف میدانوں میں عالم اسلام کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہیں اور آپسی روابط میں مزید وسعت کا باعث بن سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ عصر حاضر میں تکفیری خطرات کے زیر عنوان بین الاقوامی کانفرنس گزشتہ روز قم میں منعقد ہوئی جس میں ملکی اور غیر ملکی علماء اور دانشوروں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button