پاکستان

پشاور,عثمان نامی دہشتگرد گرفتار، 2 دستی بم بھی برآمد

پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کوہاٹ روڈ سے ایک تکفیری دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشتگرد کے قبضہ سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق کارروائی ٹیکنیکل کالج کے قریب کوہاٹ روڈ پر کی گئی۔ اس دوران عثمان نامی تکفیری دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا، جس کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، جو دیر کالونی پشاور میں رہائش پذیر تھا۔ دہشتگرد کے قبضہ سے دو دستی بم اورا یک پستول بھی برآمد ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عثمان ٹارگٹ کلنگ،اور بھتہ خوری کی 10 سے ذائد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، اسکے علاوہ اس پر ایک معصوم بچے سے ذیادتی کے بعد اس بچے کو قتل کرنے کا بھی ایک مقدمہ درج تھا ،کہا جاتا ہے کہ عثمان نے اپنے ہی ایک دستِ راست کے 16 سالہ بھائی کو جنسی ذیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا تھا،اور اسی واردات کے بعد سے عثمان مفرور تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button