سعودی عرب

سعودی عرب میں کتنا کھانا ضائع ہوتا ہے، سعودی میڈیا نے آ ل سعود کا راز کھول دیا

شیعیت نیوز:  مکہ مکرمہ میں تقاریب میں ضائع ہونے والے کھانے سے 18 ترقی پذیر ممالک کے 17 فیصد بچوں کو خوراک مہیا کی جاسکتی ہے ۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق عرب نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مکہ میں ضائع ہونے والے کھانے سے دنیا بھر میں خوراک کی قلت کا شکار 48 لاکھ بچوں کو کھانا فراہم کیا جاسکتا ہے۔ مکہ مکرمہ میں خوراک کے امدادی پروجیکٹ کے سربراہ احمد المطر فی کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں عمومی طورپر کسی بھی شادی میں اتنا کھانا ضائع ہوتا ہے کہ 250 افراد کو کھلایا جا سکتا ہے جبکہ ہر سال چھٹیوں میں ہونیوالی شادیوں اور دیگر تقریبات سے جمع ہونے والا کھانا 24 ہزار افراد کو فراہم کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button