پاکستان

دہشتگردی کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے ہونگے ،شہنشاہ نقوی

 مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ چارسدہ یونیورسٹی پشاور ، کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں میں ہونیوالے خودکش حملوں اور بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں ،نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ درسی و تنظیمی نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کو دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنے ہونگے ،اس کے علاوہ شہری اور دیہی علاقوں میں ان سے ہمدردی رکھنے والے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرنا ہوگا ،تاکہ ملک میں امن کا قیام ممکن ہوسکے ۔نہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بسنے والے تمام طبقات اور اقوام دہشت گردی کی جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔ –

متعلقہ مضامین

Back to top button