پاکستان

دہشتگرد مولوی عبدالعزیز کی سہولت کاری چوہدری نثار کے گلے پڑگئی

شیعیت نیو ز: جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کے ستارے گردش میں لگ رہے ہیں، ایک طرف چوہدری نثار پر لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کے خلاف کارروائی کیلئے دبائو بڑھ رہا ہے تو دوسری طرف اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ مطالبہ کررہے ہیں کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے، سینیٹر فرحت اللہ بابر نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمات کے ثبوت سینیٹ میں پیش کیے جس کے بعد سینیٹرز نے چوہدری نثار پر سخت تنقید کی کہ وزیر داخلہ نے مولانا عبدالعزیز کے حوالے سے ایوان کو گمراہ کیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی حملے کی سب نے مذمت کی لیکن چوہدری نثار کچھ نہیں بولے، وزیر داخلہ کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ چارسدہ حملے کے حوالے سے تجزیہ میں شاہزیب خانزادہ نے آرمی چیف کے افغان قیادت کے ساتھ رابطوں کے بعد افغانستان میں چند امن دشمن عناصر سرگرم ہوگئے ہیں، افغان حکومت کے چند حلقے اب بھی اس بات کا اعتراف نہیں کررہے کہ چارسدہ حملہ افغان سرزمین سے ہوا، افغان حکومت کے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال نہ ہونے کے بیان کے بعد افغانستان میں روپوش دہشتگرد عمرمنصور نے ایک بیان میں پاکستان کے تعلیمی ادار و ں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے.

متعلقہ مضامین

Back to top button