پاکستان

سانحہ چار سدہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کا نتیجہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت نہیں صرف قوم حالتِ جنگ میں ہے، سانحہ چار سدہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کا نتیجہ ہے، بھارتی وزیرِ دفاع کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے کیوں نہیں لیا گیا، حکمران بھارت کے بارے میں خوش فہمی سے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو فول پروف نہ بنانا حکومتی نااہلی ہے، تحریکِ طالبان پاکستان را کی سپانسرڈ تنظیم ہے، غیر محفوظ افغان سرحد نے پاکستان کو اپاہج کر رکھا ہے، پاک افغان بارڈر کو سیل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائشیا روانگی سے قبل پارٹی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف فوج اور قوم کا عزم کمزور نہیں کیا جاسکتا، پاکستان بھارتی وزیرِ خارجہ کی گرفتاری کا مطالبہ کرے، بھارتی دھمکیوں کے پیش نظر بھارت کا سانحہ چار سدہ میں ملوث ہونا یقینی ہے، ایکشن پلان پر عملدرآمد کے جائزے کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک ایک دوسرے کے ملک میں مداخلت بند کریں، امن دشمنوں نے تعلیمی ادارے پر وار کر کے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button