پاکستان

باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے، علامہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم سوگ اور شہدائے باچا خان یونیورسٹی کے لئے چاروں صوبوں سمیت، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدری کیا گیا۔ یوم سوگ پر مرکزی تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی بربریت ہمارے عزم و ہمت کو شکست نہیں دے سکتے، باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے، دہشت گردی کے خلاف حکمران مصلحت پسندی کا شکار ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے، وزیر داخلہ کو نہ پاکستان میں داعش نظر آتی ہے اور نہ ہی ایوان اقتدار کی بغل میں بیٹھے داعش کو دعوت دینے والا، نااہل حکمرانوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کر کے مشکوک بنا دیا ہے، دہشت گرد اور ان کے سہولت کار آزاد ہیں، انہوں نے کہا کہ انڈین وزیر دفاع کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کی مکمل سرپرستی بھارت کر رہا ہے، حکمرانوں کی انڈیا کیخلاف خاموشی المیہ سے کم نہیں، انہوں نے کہا اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ملکی سلامتی و بقا کے خاطر اپنی پرانی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے محتاط رہنا ہو گا، انہوں نے ایران سعودی کشیدگی پر پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے کوشش کرنی چاہئیے تاکہ غیر جانبدار رہ کر امت کو تقسیم ہونے سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button