ایران

پاکستان کی کاوشوں سے عالم اسلام کو فائدہ ہوگا،ایرانی وزیر دفاع

شیعیت نیوز: ایران کے وزیردفاع حسین دہگان نے پاکستانی مصالحتی وفد کو خو ش آمدید کہتے ہوئے کہاہے کہ سعودی ایران کشیدگی کے انتہائی نازک وقت میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے ، پاکستان کی کاوشوں سے عالم اسلام کو فائدہ ہوگا۔

تہران پہنچنے پر پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے استقبال کے موقع پر میڈیا سے گفتگومیں ایران کے وزیردفاع کاکہناتھاکہ خطے کے استحکام کے لیے پاکستانی کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں،وزیر اعظم نوازشریف کا دورہ ایران بہت اہمیت کا حامل ہے، توقع ہے کہ نوازشریف کی ایرانی صدر سے ملاقات میں مفید بات چیت ہوگی اور اس کے بعد بڑی پیش رفت ہوگی ۔

اسکے علاوہ عراقی وزیر دفاع نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے علیحدہ میںملاقات بھی کی۔

12562362_930192890368240_1089074241_o.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button