پاکستان

مٹیاری ضمنی انتخابات:ایم ڈبلیو ایم مخدوموں کے مقابلے میں دوسری پوزیش پر رہی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت المسلمین کے NA-128 کے ضمنی انتخابات میں نامزد امیدوار سید فرمان شاہ غیر حتمی نتائج کے مطابق 17000ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پہ رہے ۔ذرائع کے مطابق ریاستی جبر اور فسطائیت کے سامنے قیام کرنے والے مٹیاری حلقہ کہ باوقار اور آزاد لوگوں نے وڈرہ شاہی کے مقابلے میں تمام دھمکیوں اور دباو کہ باوجود اپنا حق رائے دھی بھرپور استعمال کیا اور تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ۔

اطلاعات کے مطابق ضمنی انتخابات میں پی پی پی کا مخدوم سعید الزماں کو تکفیری جماعتوں سمیت حکومتی سرپرستی حاصل تھی اسکے باوجود ضلع میں تمام شیعہ یو سی سے سعید الزماں کو بری طرح شکست رہی،۔

ہمارے ذرائع نے بتایا کہ مٹیاری سمیت دیگر علاقوں میں شیعہ مسلمان آج جشن منارہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ عرصہ کے بعد ہم نے آزادی سے الیکشن میں حصہ لیا اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ہا ر جیت مقدر کا کھیل ہے لیکن اپنے حق کی خاطرمیدان عمل میں حاضر رہنا ہمار ی جیت ہے۔

واضح رہے یہ نشست مخدوم امین فہیم کی وفات کےبعد خالی ہوئی تهی جس پر پی پی پی نے ایک تکفیری سعیدالزمان کو ٹکٹ دیاتها.یہ حلقہ لاڈکانہ کے بعد پئ پی پی کا دوسرا بڑاگڑه قرار دیا جاتا ہےجہاں ایم ڈبلیوایم نے پی پی پی کی تکفیریت کا ڈٹ کے مقابلہ کیا

متعلقہ مضامین

Back to top button