یمن

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے جاری

یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعہ کے روز دارالحکومت صنعا میں سماجیات کالج اور الحیات طبی مرکز پر بمباری کر کے انھیں تباہ کر دیا۔ سعودی اتحاد کے طیاروں نے آج صوبہ صنعا کے جنوب میں بلاد روس ضلع کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اسی طرح آج صوبہ صعدہ کے ساقین ضلع میں الخمیس بازار اور اس کے اطراف میں واقع کھیتوں پر دس مرتبہ بمباری کی جبکہ الجوف میں واقع الغیل علاقے کو بھی تین بار بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی آج آل سعود کے ان حملوں کے جواب میں جیزان اور نجران میں سعودی فوج کے میزائل گوداموں پر کئی میزائل فائر کیے۔ دریں اثنا نجران کے العش اڈے میں ایک سعودی فوجی یمنی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ یمنی فوج کے توپ خانے نے بھی اس اڈے پر گولہ باری کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button