حیدرآباد، داعش سے تعلق کے الزام میں 5 افراد گرفتار

16 جنوری, 2016 00:00

حیدر آباد میں حساس اداروں کی کارروائی کے دوران کالعدم داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، حساس دستاویزات اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے حساس دستاویزات اور لیپ ٹاپ بھی تحویل میں لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان پر داعش سے تعلق رکھے جانے کا شبہ ہے جس کی بنیاد پر انھیں حراست میں لیا گیا ہے

8:34 صبح اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔