ایران

امریکی میرین فوجیوں کو حراست میں لے کر ایرانی جوانوں نے شجاعت کا مظاہرہ کیا، تہران کے خطیب جمعہ

تہران کے خطیب جمعہ نے ایرانی حکام کو سفارش کی ہے کہ پابندیوں کے آخری ایام میں اور مشترکہ جامع ایکش پلان پر باقاعدہ عمل درآمد کے موقع پر اس بات کا خیال رکھیں کہ مقابل فریق وعدہ خلاف نہ کرنے پائے۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے نماز جمعہ کے خطبے میں ایران کی ایٹمی تنصیبات کی سرگرمیوں کی شفافیت سے متعلق آئی اے ای اے کی رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مقابل فریق کو اس بات کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے کہ وہ ہم سے وعدے پر عمل کرنے کی بات کرے اور خود عمل نہ کرے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے خلیج فارس میں ایرانی حدود میں امریکی میرین فوجیوں کے غیر قانونی داخلے کے بارے میں کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے جوانوں نے پوری بہادری کے ساتھ امریکی فوجیوں کو حراست میں لیا اور اپنی قوت کا مظاہرہ کیا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران کی سمندری حدود میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے پر امریکا کی طرف سے معافی مانگنا دنیا کے سبھی ملکوں منجملہ علاقے کے ملکوں کے لئے اس پیغام کا حامل ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک طاقتور ملک ہے اور ضرورت پڑنے پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ باقر نمر کو شہید کرنے کے سعودی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مجاہد عالم دین کی حق پسندانہ آواز ہمیشہ باقی رہے گی اور آل سعود حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے سعودی حکمرانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگوں نے خانہ کعبہ کے تقدس اور حرمت کا خیال نہیں رکھا اس لئے تمہیں عذاب الہی کا منتطر رہنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button