ایران

ایران کی جانب سے انڈونیشیا میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت

وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے ان دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور انڈونیشیا کے عوام اور حکومت کو ایران کی جانب سے تعزیت پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس قسم کے غیر انسانی اقدامات، اسلام کے نورانی چہرے کو روشناس کرانے کے تعلق سے انڈونیشیا کے عوام کے قابل ستائش عزم و ارادے میں کوئی خلل نہیں ڈال سکیں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایک ایسے ملک میں کہ اعتدال پسندی اور میانہ روی جس کے عوام کی نمایاں خصوصیات شمار ہوتی ہیں، اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی، سرحدیں اور جغرافیائی حدود نہیں پہچانتی۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں، ان کے حامیوں اور دہشت گردی کو رواج دینے والوں سے سختی سے نمٹے جانے کی ضرورت ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے بے پناہ تجربات کے ساتھ انڈونیشیا کے عوام اورحکومت کے ساتھ کھڑا ہے، ایک بار پھر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے پختہ عزم کے ساتھ عالمی سطح پر متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ پوری دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button