مشرق وسطی

داعش نے اپنے دہشت گردوں کو مسجد میں نہ جانے کی جازت دیدی

اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے دہشت گردوں کو داڑھیاں مونڈنے اور مسجد میں نہ جانے کی اجازت دیدی ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے ایک کتابچہ چھاپا ہے جس میں ان اراکین کے لیے جو تن تنہا دہشت گردی کرتے ہیں مشورے ہیں۔ 58 صفحات پرمشتمل اس کتابچے میں ایسے مشورے ہیں کہ دہشت گردی کرنے کی تیاری کے دوران کس طرح قانون نافذ کرنے والوں اور خصوصی ایجنسیوں کے اہلکاروں کی نگاہوں میں آنے سے بچا جائے۔ دہشت گردی کی تیاری کرتے ہوئے داعش کا نظریہ اجازت دیتا ہے کہ شیو کی جائے، عام لباس پہنا جائے۔مسجد میں جانے کی ضرورت نہیں۔ لباس پر دوسرے مذاہب کی علامات استعمال کی جاسکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم علاقائی اور عالمی سطح پر بہت بڑآ خطرہ بن کر ابھر رہی ہے جسے اس سے قبل امریکہ اور سعودی عرب کے حامی ممالک کی بھ رپور حمایت حاصل تھی لیکن اب یہی ملک داعش کے خلاف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button