پاکستان

اسلام آباد: اے آر وائی نیوز کے دفتر پر داعش کا دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

شیعیت نیوز: دولت اسلامیہ خراسان نےاے آر وائی نیوز کے اسلام آباد آفس پر دہشت گرد بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے دستی بم پھینک کر فرارہوگئے۔ حملہ کی ذمہ داری داعش افغانستان نے قبول کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سچ کو دکھانے پر اے آر وائی پر ایک اور حملہ کردیا گیا، اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو آفس کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،ملزمان فرار ہوتے ہوئے پمفلٹ بھی پھینک گئے۔ جس میں داعش افغانستان کی جانب سے حملہ کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

حملے کے بعد عملے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ملازمیں نے کمروں کے دروازے بند کر کے لائٹس آف کردیں، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

20160113061433.jpg

واضح رہے کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے کئی رپورٹ خفیہ اداروں کی جانب سے حکومت کو دی جاچکی ہیں مگر ہر بار محکمہ داخلہ کی جانب سے بار بار داعش کی موجودگی کا انکار کیا جاتا رہا ہے، اسلام آباد جیسے دارلخلافہ میں میڈیا ہاوس پر داعشی دہشتگردوں کا آسانی سے دستی بم حملہ کرکے پمفلٹ پھنک کر فرار ہوجانا اسلام آباد پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں محکمہ اوقاف کی لال مسجد داعش کی سب سے بڑ ی آمجگاہ تصور کی جاتی ہے لیکن حکومت پاکستان مسلسل لا ل مسجد کی سہولت کاری میں ملوث ہے،اور اس دہشتگرد مسجد اور اسکے دہشتگرد مولوی کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button