مقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

 فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان  جھڑپ ہوئي۔ جس کے دوران صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے اس فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ یہ فلسطینی نوجوان اس وقت صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ کر رہا تھا۔
مغربی کنارے میں اکتوبر سنہ دو ہزار پندرہ سے شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے دوران صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے اب تک ایک سو پچاس سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے جبکہ بہت سے فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button