پاکستان
آیت اللہ شیخ نمر دہشتگرد نہیں تھے بلکہ سیاسی اختلاف پر انکا سر قلم کیا گیا، زید حامد
شیعیت نیوز: پاکستان کے معروف دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے ایک نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آیت اللہ نمر نےکوئی دہشتگردی نہیں کی تھی بلکہ سیاسی اختلاف کیا تھا جس کی وجہ سے انکا سر قلم کیا،سعودی عرب میں اگر بادشاہ کو ظالم کہ دیں تو سر قلم کردیا جاتا ہے،آیت اللہ شیخ نمر ایک انقلابی رہنما تھے انہوں نےسعودی بادشاہوں کےخلاف سخت آواز آٹھائی تھی اور سعودی شاہی خاندان میں سعودی شیعہ مسلمانوں سے نمٹنےکےلیے بھی اختلاف ہے اسی لیے سابق وزیرداخلہ جو نرمی دکھا رہےتھے انکو نکال دیا گیا ۔آیت اللہ نمر نےکوئی دہشتگردی نہیں کی تھی بلکہ سیاسی اختلاف کیا تھا جس کی وجہ سے انکا سر قلم کیا۔



