یمن

یمنی فوج نے متعدد سعودی ایجنٹوں کو ہلاک اور شہر الحزم کے مضافاتی علاقوں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا

یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے صوبہ الجوف کے شہر الحزم کے مضافاتی علاقوں میں سعودی ایجنٹوں کے کئی اڈوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے – ان کارروائیوں میں بہت سے سعودی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک اور ان کی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں – جبکہ صوبہ تعز میں بھی یمنی فوج کے توپخانے کے حملے میں کئی سعودی ایجنٹ ہلا ک ہوگئے –

اس درمیان سعودی ایجنٹوں کی ایک بڑی تعداد کو اس وقت ہلاک کر دیا گیا جب دہشت گرد ‏عناصر شمال مغربی صوبے حجہ کے سرحدی علاقے میں پیشقدمی کی کوشش کر رہے تھے –

دوسری جانب یمن کے عام شہریوں پر سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں کے حملے بھی بدستور جاری ہیں – سعودی طیاروں نے شمالی صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں پر حملے کر کے کم سے کم چار عام شہریوں کو شہید اور سات دیگر کو زخمی کر دیا – جبکہ صوبہ صعدہ کے ہی السداد اور مرع علاقوں میں بھی سعودی عرب کے ہوائی حملے میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے –

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے لڑاکاطیاروں نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے بھی کئی علاقوں پر بمباری کی ہے اس حملے میں کئی نجی کمپنیوں کے دفاتر اور سرکاری عمارتیں بھی تباہ ہوگئی ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button