سعودی عرب

حرمین شرفین کی سیکورٹی کے لئے آل سعود نے اسرائیل کو ٹھیکا دے دیا

شیعت نیوز:  یروشلم میں سپریم اسلامک کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے سعودی حکومت کی جانب سے حرمین شریفین کی سکوریٹی کو اسرائیلی کمپنی G4S کے حوالے کئے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ کمپنی سالوں سے مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے خلاف سرگرمیاں انجام دے رہی ہے’۔

شیخ صبری نے جرمنی میں مسلمانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ‘G4S ایک سکیورٹی کمپنی ہے جس کا کام ان جیلوں کی حفاظت کرنا ہے کہ جس میں فلسطینیوں پر شکنجہ کیا جاتا ہے۔ در حقیقت یہ کمپنی صہیونی حکومت کے جرم میں برابر کی شریک ہے۔ مسلمانوں اور عربوں کی حمایت کا دم بھرنے والے آل سعود نے کیسے اس کمپنی کو حج کے انتظامات کی ذمہ داری دے رکھی ہے جب کہ یہ کمپنی اسرائیلی جرائم میں برابر کی شریک ہے۔ اور یہ عین ممکن ہے کہ اسرائیل نے اسی کمپنی کی مدد سے منیٰ کا تلخ حادثہ ایجاد کیا ہو’۔

واضح رہے کہ G4S کا مرکزی دفتر جدہ میں واقع ہے۔ یہ وہی کمپنی ہے جو مقبوضہ فلسطین میں چیک پوسٹس پر تفتیش کا کام کرتی ہے اور فلسطینی شہریوں کی تلاشی لیتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button