پاکستان

وزیر خارجہ کے ناکام دورے کے بعد محمد بن سلمان پاکستان میں، وزیراعظم و آرمی چیف سے ملاقات

شیعیت نیوز:سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولی عہد پرنس محمد بن سلمان خصوصی دورے پر پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف وزیر اعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں کی.

محمد بن سلطان کا دورہ پاکستان 34 رکنی عرب فوجی اتحاد کے قیام اور حالیہ سعودیہ-ایران کشیدگی میں خاصی اہمیت کا حامل ہے.

مبصرین کے مطابق اس کا بنیادی مقصد سعودی عرب کی جانب سے ایران کے خلاف اضافی اقدامات پر غور کے لیے پاکستان کی حمایت کا حصول ہے۔

محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر اسلام آباد ائر پورٹ پر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے ان کا استقبال کیا.

واضح رہے کہ ۳ دنوں کے دوران سعودی عرب کے کسی بھی دوسرے اہم سرکاری عہدے دار کا یہ دورہ پاکستان ہے، مبصرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل آنے والے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان ناکام رہا تھا جسکے بعد سعودی کراون پرنس کا پاکستان آنا پڑا، سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان کا پاکستان آنے کا مقصد اسرائیل مخالف بلاک کے خلاف بنائے 34ممالک کے اتحاد کے حوالے سے پاکستان کو راضی کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سوائے وزیر اعظم نواز شریف تمام پاکستان سول و عسکری قیادت سعودی اتحاد میں شامل ہونے کے مخالف ہے۔

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ یہ بلاک انکے خلاف بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button