یمن

صنعا میں سعودی عرب کی مجرمانہ فوجی یلغار کے خلاف مظاہرے

 یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سعودی عرب  کی  یمن پر مجرمانہ فوجی یلغارکے خلاف عظیم عوامی مظاہرہ ہوا ہے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی مظاہرین نے سعودی عرب کو اسلام دشمن ملک قراردیا ہے۔مظاہرین نے یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی بھایانک جرائم پر عالمی اداروں کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ادھر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب میں جبل ہیلان اور صرواح علاقوں پر 8 بار بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں بےگناہ افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ نمر کی سفاکانہ شہادت کے بعد یمن کے شہری علاقوں پر  بمباری مزید تیز کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button