پاکستان

پاکستان میں 9 داعش دہشت گرد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش

پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 9 دہشت گردوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا ہے۔عدالت نے وہابی دہشت گردوں کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کر دی۔عدالت کے جج امتیاز احمد نے ملزمان کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کر دی اور حکم دیا کہ اگلی سماعت پر مقدمہ کا چلان عدالت میں پیش کیا جائے۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انہیں عدالت میں پیش کیاجبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے تھے۔سی ٹی ڈی نے 28دسمبر کو چھ دہشت گردوں کو لاری اڈہ ڈسکہ جبکہ تین کو گوجرانوالہ کے علاقہ اڑتالی ورکاں سے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button