پاکستان

اسلام آباد: د فاع حرمین کے نام پر نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھر گئیں، حکام خاموش

شیعیت نیوز: نام نہاد دفاع حرمین کے نام استعمال کرتے ہوئے سعودی سفارت خانے کی ایما پر دارلخلافہ اسلام آباد میں کالعدم جماعتوں کے سرغنوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اطلاعات کے مطابق شیخ نمر کی شہادت کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف احتجاج کو ثپوتاژ کرنے کے لئے سعودی سفارت خانہ متحرک ہوگیا ہے۔

آج بروز جمعرات اسلام آباد میں سعودی سفارت خانہ کی ہدایت پر کالعدم سعودی نواز جماعتوں اور تمام تکفیری ملاوں کا اہم اجلاس دفاع حرمین کے نام پر بلایا گیا ہے۔

اس اجلاس میں خصوصی شرکت کالعدم سپاہ صحابہ کا رہنما ملا احمد لدھیانوی، طاہر اشرفی، کالعدم انصار الامہ کا فضل الرحمن خلیل سمیت کئی سعودی نواز صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

اس اجلاس کا مقصد سعودی عرب کی بادشاہت کا تحفظ ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں کالعدم جماعتوں کی شرکت نیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی ہے، جبکہ حکومت کیجانب سے اسلام آباد جو کہ دارلخلافہ ہے وہاں ایسے اجلاس کی اجازت دینا جسکا مقصد ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینا ہو انتہائی قابل تشویش ہے۔

یاد رہے کہ یمن جنگ معاملے پر بھی سعودی عرب کی ہدایت پر کالعدم جماعتوں نے حرمین شرفین کا بہانہ بناکر سعودی بادشاہت کے دفاع کی خاطر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالیں تھیں جن میں صرف اور صرف مکتب اہلیبت علیہ سلام کے خلاف بکواس کی گئی اور انقلاب اسلامی کو ہدف بنایا گیا۔

آج صبح ہونے والے اس اجلاس کےبعد بھی ایسی ہی کوئی صورت حال پیدا ہونے کا خطرہ ہے، اس بار بھی بہانہ حرمین شرفین کا بنایا گیا ہے تاکہ عام مسلمانوں کو بے وقوف بنایا جاسکے،  لیکن ان کا اصل ہد ف شیعہ حیدر کرار کے خلا ف محاذ آرائی ہوگئی ، لہذا ملک کے سیکورٹی ادارے فوری طور نیشنل ایکشن پلان کی اسلام آباد جیسے حساس شہر میں کھلے عام خلاف ورزی پرکاروائی کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ بدامنی سے بچا جاسکے۔

واضح رہے کہ شیعہ عالم دین کی شہادت پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی صرف احتجاج کیئے جارہے تھے، جسکو سعودی نواز مولویوں اور صحافیوں نے فرقہ واریت کا رنگ دیا تاکہ سعودی بادشاہت سے اپنی نمک حلالی کا ثبوت دے سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button