پاکستان

شیعہ علماٗ کونسل نے شیخ نمر کی شہادت کے خلاف دی جانے والی احتجاج کی کال واپس لے لی

شیعیت نیوز: شیعہ علماٗ کونسل نے علامہ سید ساجدعلی نقوی کی جانب سے ۸ جنوری بروز جمعہ شیخ نمر کی شہادت کے خلاف دی جانے والی احتجاج کی کال واپس  لے لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایس یو سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ فرقہ وارانہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے احتجاج کی کال واپس لی ہےتاکہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جاسکے۔

دھیاں رہے کہ شیخ نمر کی شہاد ت کے بعد آل سعود کے نمک خور ملاوں نے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشیش کی تھی لیکن وہ اس میں کامیابی حاصل نہیں کرپائے، جبکہ پاکستان کے اصل سنی شیخ نمر کی شہادت پر سرپائے احتجاج ہیں تاہم ایک مخصوص سعودی پرست طبقہ سعودیہ عرب کی حمایت میں شیخ نمر کی شہادت کو فرقہ واریت کا رنگ دیکر آل سعود کی خدمت میں مصروف ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں شیخ نمر کی شہادت پر کیئے جانے والے احتجاج کے سبب لوگوں کو شیخ نمر کی مظلومیت کے بارے میں احساس ہوا ورنہ سعودی پروپگینڈا مشنیری نے انہیں دہشتگرد قرار دیدیا تھا۔

سعودی نمک خور تو ہمیشہ سے یزید اور وقت کے یزید کے خلاف آواز بلند کرنے کو فرقہ واریت قرار دیا ہے، وہ تو محرم کے جلوسوں اور احتجاجات کو بھی فرقہ واریت سے تعبیر کرتے ہیں تو کیاہم اس خوف سے عزادری کرنا چھوڑ دیں ،یا عزادری کرکے فرقہ واریت پھیلانے والوں کی سازش ناکام بنانے دیں؟ یہ فیصلہ عوام کو کرناہے۔

11139955_1144972272181649_5453571729632933025_n.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button