پاکستان

کوئٹہ: سعودی ریال خور تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ نوید شہید ، بھائی زخمی

شیعیت نیوز: کوئٹہ میں سرکی روڈ میں تکفیری گروہ کالعدم اہلسنت والجماعت (سپاہ صحاب) کی فائرنگ سے دو سگے بھائی نوید ولد غلام حیدر عمر 22 سال (شہید) اور جاوید ولد غلام حیدر عمر 24 سال ( زخمی) ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے کوئٹہ کی سرکی روڈ پر دونوں بھائیوں پر فائرنگ جس کے نتیجےمیں چھوٹا بھائی نوید شہید ہوگیا جبکہ جاوید زخمی ہیں، جنکو طبی امداد دی جارہی ہے۔

شیعیت نیوز کے مطابق دونوں بھائی قندھاری مومنین سے تعلق رکھتے ہیں اور کوئٹہ کے رہائشی ہیں. جبکہ سرکی روڈ پر چاول کا کاروبار کرتے ہیں.

واضح رہے کہ گذشتہ سال دوہزار پندرہ میں سب سے زیادہ ٹارگٹ کلنگ کوئٹہ میں واقع ہوئی تھی ، جبکہ دوہزار سولہ کے پہلے مہینہ کی پانچ تاریخ کو ایک بار پھر سعودی فنڈڈ سرپھیر ی تنظیم اہلسنت والجماعت کے دہشتگردوں نے دو سگے بھائیوں کو اپنی ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہےجس سے ایک بھائی شہید ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button