دنیا

نائیجریا میں پابندی کے باوجود شیخ نمر کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعیت نیوز: نائیجر یا میں شیعان علی علیہ سلام نے سخت پابندی کے باوجود شیخ باقر نمر کی شہادت اور نائیجریا کے شیخ نمر آیت اللہ زکزاکی کی رہائی کے لئے احتجاج کیا ۔

اطلاعات کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں مرد ، خواتین،بچوں اور بزرگ اس احتجاج میں شامل تھے جو آیت اللہ باقر نمر اور آیت اللہ شیخ زکزاکی کی تصاویر اُٹھائے احتجاج کررہے تھے۔

یہ احتجاج نائیجریا کے شہر یولا میں منعقد ہوا ، جس میںسعودی حکومت کیجا نب سے شیخ نمر کی المناک شہادت کی مذمت کی گئی اور آیت اللہ شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ آیت اللہ شیخ زکزاکی کو نائیجریا کی آرمی نے زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، جبکہ نائیجرین آرمی نے سعودی حکومت کی طرح بہانہ بناکر زائریہ میں شیعوں کے مرکز پر فوجی کریک ڈوان کیا اور ہزاروں لوگوں کو شہید کردیا جبکہ وہاں پر شیعوں کے قائد اور نائیجریا کے شیخ نمر آیت اللہ شیخ زکزاکی کو زخمی کرکے گرفتار کرلیا تھا، بلکل اسی طرح جیسے سعود ی آرمی نے آیت اللہ باقر نمر کو زخمی کرکے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button