عراق

عراق عوام کا حکومت سے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز : عراق کی مختلف جماعتوں اور گروہوں نے آل سعود حکومت کی جانب سے سعودی عرب کے مجاہد عالم دین کو سزائے موت دیے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عراق سے سعودی عرب کے سفیر کو نکالے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مختلف جماعتوں اور گروہوں نے ایک مشترکہ بیان میں اپنے ملک کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ، آل سعود حکومت کی جانب سے سعودی عرب کے مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سزائے موت دیے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عراق سے سعودی عرب کے سفیر کو نکالے اور ریاض سے عراق کے سفیر کو واپس بلائے۔

اس بیان میں عراقی عوام سے بدھ کے روز سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے وحشیانہ اقدام کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی مزاحمت کی جانب سے عراق کے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے مناسب وقت پر آیت اللہ شیخ باقر النمر کو شہید کرنے سے متعلق سعودی حکومت کے وحشیانہ جرم کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔ عراق کی مختلف جماعتوں اور گروہوں کے مشترکہ بیان میں سعودی عرب کی مصنوعات کے بائیکاٹ اور عراقی شہریوں کے قاتل، سعودی دہشت گردوں کی سزائے موت پر جلد سے جلد عمل درآمد کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button