دنیا

شیخ نمر کی شہادت، ٹوئیٹر صارفین کا شدید احتجاج،#‎SheikhNimr‬ عالمی ٹرینڈ بن گیا

شیعیت نیوز: شہید باقر النمر کی شہادت پر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ‪#‎SheikhNimr‬ ٹویٹر ٹرینڈ ٹاپ پر پہنچ گیا پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے جاری ۔ دینا بھرسے لوگ شخ باقر النمر کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

شیعیت نیوز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ باقر النمر کی آل سعود کے ہاتھوں المناک شہادت پر سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ مچ گیا اور ٹوئیٹر صارفین نے انکی شہادت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب کی مذمت کی ، دیکھتے ہی دیکھتے  ٹوئیٹر پر ‪#‎SheikhNimr‬  عالمی ٹرینڈ بن گیا ،لاکھوں لوگوں نے اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے شیخ النمر کی مظلومانہ شہادت پر احتجاج کیا ۔

واضح رہے کہ آیت اللہ باقر النمر کو جمعہ کے روز سعودی حکومت نے سرقلم کرکے شہید کردیا تھا،جسکے خلاف دنیادبھر میں شدید احتجاج جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button