پاکستان

داعش سے تعلق پر لاہور سے درجن سے زائد افراد گرفتار

 داعش کیساتھ تعلق کے الزام میں گرفتار مہر حامد کی نشاندہی پر خفیہ اداروں نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں اور درجن سے زائد مزید افراد کو حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ شبہ ہے کہ خفیہ اداروں نے جن افراد کو حراست میں لیا ہے ان کا کسی نہ کسی طریقہ سے داعش کیساتھ مبینہ تعلق ہے۔ سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہر میں داعش کا نیٹ ورک موجود ہے اور اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب سانحہ پشاور پیش آیا تو پنجاب سے سینکڑوں افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ پنجاب میں داعش میں شمولیت کے لیے ایک گروہ سرگرم ہے۔ جب اس گروہ کو حراست میں لیا گیا تو ان سے داعش کا باقاعدہ لٹریچر اور دیگر تنظیمی سامان بھی برآمد ہوا۔ خفیہ اداروں نے اب جو چھاپے مارے ہیں ان میں شیراکوٹ، بادامی باغ، اقبال ٹاؤن، گرین ٹاؤن، کاہنہ اور جلو کے علاقے شامل ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button