سعودی عرب

شیخ نمر کو سعودی حکومت نے سر قلم کرکے شہید کردیا، عالمی میڈیا کا دعویٰ

شیعیت نیوز: مختلف خبر رساں اداروں نے آج صبح خبر دی ہے کہ سعودی عرب کی ظلم حکومت نے ۴۷ افراد کو قتل کیا ہے جن میں سعود ی عرب کی معروف شیعہ شخصیت آیت شیخ باقر المنر بھی شامل ہیں۔

سعودی منسٹری آف ڈیفنس کو ذرائع بناتے ہوئے عالمی میڈیا یہ خبر جاری کی ہے، تاہم سعودی شیعہ ذرائع اور انکی فیملی کی جانب سےابھی تک  اس خبر کی تصدیق نہیں گئی۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ سعود ی حکومت نے آل سعود مخالف ۴۷ افراد کے سرقلم کیئے ہیں، جن میں شیعہ رہنماآیت اللہ شیخ باقر المنر بھی شامل ہیں۔

عرب نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کے سر قلم کیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ آیت اللہ باقر المنر کو سعودی پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کیاتھا، جبکہ انہیں موت کی سزا بھی سعودی عدالت کی جانب سے سنادی گئی تھی،شیخ نمر سعودی عرب پر قابض آل سعود کی حکومت پر شدید تنقید کرتے تھے جبکہ حکومت کی جانب سے سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف کے ساتھ کی جانے والے زیادتوں پر بھی آل سعود کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے، اسی پاداش میں آل سعود نے انہیں گرفتار کرکے دہشتگردی پھیلانے کا الزام لگاکر موت کی سزا سنائی ہوئی تھے۔

عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شیخ نمر کی گرفتار اور موت کی سزا پر سعودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ دنیا بھر میں انکی رہائی کے لئے مظاہرے بھی جاری تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button