پاکستان

داعش نے پاکستان اور افغانستان میں بھرتی کے لیے امیر مقرر کرلیے، محکمہ داخلہ کی رپورٹ

پاکستان اور افغانستان سے نوجوانوں کی بھرتی کیلئے داعش نے امیر مقرر کردیئے ہیں۔ نجی نیوز چینل کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے لیے کالعدم تنظیم داعش میں بھرتیوں کے لیے امیر مقرر کر دئیے گئے ہیں اور نوجوانوں کو 30 ہزار سے 50 ہزار کے عوض بھرتی کیا جائے گا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نوجوان برین واشنگ کے لیے افغانستان بھیجے جا رہے ہیں۔ اب تک 40 سے 50 نوجوان افغانستان جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق داعش نے عامر منصور کو اسلام آباد کا کمانڈر جبکہ سعید کو پاکستان کا امیر مقرر کر دیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ داعش نے پاکستان میں نوجوانوں کے لیے سی ڈیز اور تحریر ی مواد بھی بھیجا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button